اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں کرپشن کیسز پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے نعیم بخاری ایڈوکیٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ اب میاں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے کیسز دیکھیں گے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نعیم بخاری کی معاونت کریگا۔
خیال رہے کہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ مشہور پاناما کیس میں مدعیان کے وکیل تھے۔