حکومت کا کوئی دباو نہیں، حمزہ کے الزامات مسترد کرتے ہیں، نیب اعلامیہ

Last Updated On 14 April,2019 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے الزامات پر نیب کا موقف سامنے آیا ہے کہ نیب پر حکومت کا کوئی دباو نہیں، حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کےٹھوس شواہد موجود ہیں۔ حمزہ کے ڈی جی نیب پر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ سب کچھ کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے۔

نیب کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے ڈی جی نیب نے حمزہ شہباز سے ڈگری سے متعلق کوئی بات نہیں کی، ڈی جی نیب نےایسی کوئی بات کی توحمزہ اس وقت خاموش کیوں رہے۔

نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب پر لگائے گئے تمام الزامات نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ حمزہ شہباز کے الزامات کی مذمت بھی کرتے ہیں۔ نیب خودمختار ادارہ ہے اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیتا ہے،ادارے پر حکومت کا کوئی دباو نہیں۔ حمزہ کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز اور ان کے خاندان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، حمزہ نیب پر جھوٹے اور من گھڑت الزمات لگا رہے ہیں، یہ الزامات ان کے خلاف کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔