لاہور: (دنیا نیوز) نیب کی حراست میں شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی بھی بیمار پڑ گیا،ملزم نے احتساب عدالت میں علاج معالجے اور گھر سے کھانا لانے کےلیے درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے قانون کے مطاق اقدامات کی ہدایت کر دی۔
نیب کرپشن کیسز میں جن ملزمان کو بھی گرفتار کرتا ہے وہ بیمار ہو جاتے ہیں، شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو جیسے ہی گرفتار کیا گیا تو انھوں نے عدالت میں درخواست دیدی کہ وہ دل کے مریض ہیں، انکے گردوں میں پتھری ہے، اس کے علاوہ بھی وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس پر انھیں طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈاکٹرز نے انھیں پرہیز بتا رکھا ہے، عدالت گھر سے کھانا لانے کی اجازت دے۔ احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست پر نیب کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔