آمدن سے زائد اثاثوں‌ کا کیس، حمزہ شہباز کو نیب کا ایک اور بلاوہ آ گیا

Last Updated On 08 April,2019 01:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو پھر طلب کر لیا۔ انھیں لاہور ہائیکورٹ نے 17 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے.

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو ایک اور بلاوہ آ گیا، نیب نے حمزہ کو 10اپریل کو طلب کر لیا ہے اور اس روز 11 بجے دن پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ آج حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 10 روز کے لئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے نیب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کو ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو ن لیگی رہنما کی 17 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا۔ تاہم نیب نے حمزہ شہباز کو اب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 10 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔