آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این ایل آئی رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ

Last Updated On 19 April,2019 07:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ایل آئی رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بونجی میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور ایک تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے کرنل کمانڈنٹ اکرام الحق اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ رجمنٹ کے افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

آرمی چیف نے این ایل آئی رجمنٹ کی ملکی دفاع کے لیے کوششوں کو سراہا اور جوانوں کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ رجمنٹ کو شاندار خدمات پر دو نشان حیدر اور کئی دیگر اعزازات حاصل ہیں۔