کراچی: (دنیا نیوز) چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان سندھ میں بن رہا ہے۔ صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے۔ حکومت کی نااہلی ثابت ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے سابق وزیر اور مشیر لگا رہی ہے۔ عمران خان صرف وزراتبدیل کرتےرہے۔ پی ٹی آئی حکومت نظام بدلنے کے بجائے خود کو بدلے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو اتنی دیر کیوں کی؟