مکان زمین بوس ہونے سے جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا

Last Updated On 21 April,2019 08:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ مکان زمین بوس ہونے سے جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ کے محلہ اسلم خان میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا مقامی سکول میں ادا کی کی گئی جس میں متوفین کے عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گزشتہ روز 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شاہین بی بی، شہزاد، قاسم ولی، فرزانہ بی بی، بشری اور 12 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

افسوسناک واقعہ میں 40 سالہ خضر حیات، 15 سالہ نعاف، 6 سالہ حسیب اور 3 سالہ اریب زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے کی فضا آج بھی سوگوار رہی۔