مستونگ: ٹرک اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 9 زخمی

Last Updated On 16 April,2019 02:26 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) مستونگ کے قریب کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔

 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے مقام پر کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرک ٹکرا گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر مستونگ اور کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 11 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔

حادثہ میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، وین میں سوار افراد کراچی ملیر سے قلعہ عبداللہ تعزیت کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئے، تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور افغان شہری تھے، جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔