کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کے برساتی نالے نے تین بچوں کی زندگیاں نگل لیں، ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نالے میں چار بچوں کے گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک بچے کو فوری طور پر نکال لیا جس نے باقی بچوں کے گرنے کی تصدیق کی۔
ریسکیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پہلے دو بچوں کو تشویشناک حالت میں نکالا جنہوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ تلاش کے دوران تیسرے بچے کی بھی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونےوالے بچے مبینہ طور پر کچرا چننے کا کام کرتے ہیں جن کے والدین کی تلاش کی جا رہی ہے۔