کوئٹہ: ڈرائیور کو اونگھ آنے سے مسافر کوچ الٹ گئی، 10 مسافر زخمی

Last Updated On 07 April,2019 12:28 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کراچی سے چمن جانے والی کوچ ڈرائیور کو اونگھ آجانےسے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں مغربی بائی پاس پر کراچی سے چمن جانے والی مسافرکوچ ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے سبب بے قابو ہو کرالٹ گئی۔

کوچ الٹنےسے ڈرائیور داروخان سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو بی ایم سی میں عملہ نہ ہونے کے باعث سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 8 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونےوالے اکثر مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔