کرک میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 7 زخمی

Last Updated On 14 April,2019 04:09 pm

کرک: (دنیا نیوز) کرک کے علاقہ تخت نصرتی محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ھو گئے، زخمی بچوں میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تخت نصرتی کے محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ھوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ھو گئے، بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رھے تھے کہ بم پھٹ گیا۔

مرنے والے احمد جس کی عمر آٹھ سال جبکہ باقی زخمی ھونے والوں کی عمریں چھ اور آٹھ سال کے درمیان ہیں، زخمیوں میں دو بچے معمولی زخمی تھے جن کو فارغ کر دیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی اور جن تین کی حالت نازک تھی ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔