اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب کی حراست میں لوگوں کو ڈرگرز دے کر بیان تبدیل کرائے جاتے ہیں، حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے، ریاستی تشدد کے کبھی اچھے نتائج نہیں نکلے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو تشدد کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی اداروں کا تشدد رکنے میں نہیں آ رہا، لوگوں کو دوران حراست ڈرگز دے کر مرضی کے بیانات دلوائے جاتے ہیں۔
قمر الزمان کائرہ نے موجودہ وزیر داخلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ریاستی اداروں کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کروائیں۔