لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں میں وزیراعظم عمران خان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات طے پا گئی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 26 اپریل کو دورہ چین کے دوران ہوگی جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کرسٹین لوگارڈ کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل بھی کرسٹین لوگارڈ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کر چکے ہیں۔