واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عرصے سے ادائیگیوں کے بحران سے دوچار ہے۔ کچھ لوگوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہوئے۔ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کو بھی عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا۔
آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا پاکستان ایک عرصے سے ادائیگیوں کے بحران سے دوچار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے، تفصیلات جلد طے ہو جائیں گی۔
اپنے استعفے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے جب بھی باہر آتا ہوں لوگ چورن بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت اصلاحات پر کام کر رہی ہے، ملک اورقوم کی خاطر جو ہو سکا کریں گے۔