پٹرول پر فی لیٹر 23 روپے 30 پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے، اسد عمر

Last Updated On 02 April,2019 09:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرول کی بنیادی قیمت 75 روپے 57 پیسے ہے لیکن عوام کو 98 روپے 89 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کے سرکاری عہدہ سنبھالنے پر پابندی لگائی، سانس لینے پر نہیں، وزیراعظم کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی بلا سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے کابینہ اجلاس میں بیٹھے۔

اسد عمر نے کہا کہ سرکاری فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوتے، تمام سرکاری فیصلے میں کرتا ہوں۔ معیشت سے متعلق تمام فیصلے خود کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تعین کر رہا ہے۔ سابقہ دور میں جو بجلی پیدا کی گئی اس کا نرخ طے کیا جا رہا ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتا رہے گا۔ بجٹ میں فائلر اور نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر فی لیٹر 23 روپے 30 پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی بنیادی قیمت 75 روپے 57 پیسے ہے لیکن عوام کو 98 روپے 89 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
 

Advertisement