اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے لیکن مہنگائی کی شرح 2008ء میں پیپلز پارٹی اور 2013ء میں ن لیگ کے پہلے چھ ماہ کی نسبت کم ہے۔
معیشت بہتر بنا رہے ہیں مہنگائی تو ہو گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے مہنگائی، پٹرول بم اور ڈالر کے ہاتھوں روپے کی رسوائی کی انوکھی دلیل پیش کر دی۔ پٹرول ڈیزل اوگرا کی سفارش سے کم مہنگا کرنے کا احسان جتایا اور اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج دیدیا۔
اسد عمر نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ نے بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ کا شریک چیئرمین بنانے کے خلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ 17 یا 24 مئی کو لانے کی تجویز ہے تاہم حتمی تاریخ اسپیکر کی مشاورت سے دیں گے۔