لاہور: (دنیا نیوز) ڈی جی نیب کے زیر صدارت ریجنل بورڈ کے اہم اجلاس میں پیراگون سوسائٹی کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق 2003ء میں قیصر امین بٹ اور ندیم ضیا نے ایئر ایونیو نامی کمپنی تشکیل دی جسے بعد میں پیراگون سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان بطور ڈائریکٹرز پیراگون سوسائٹی کو آپریٹ کرتے رہے۔ پیراگون ہاؤسنگ سکیم تاحال ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے۔
خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے 2، 2 کنال کے 20 پلاٹ حاصل کئے۔ دونوں کے نام 5 کروڑ 80 لاکھ اور 3 کروڑ 90 لاکھ کی رقوم منتقل ہوئیں۔ ملزمان نے 2 کروڑ روپے پیراگون سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے وصول کئے۔
خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق اور ندیم ضیا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب سے حاصل کی جائیگی۔