نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر

Last Updated On 29 April,2019 06:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آ گئے۔ مخصوص کوٹے کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نابینا افراد نے اپنے احتجاج کا آغاز لاہور پریس کلب سے کیا جس کے بعد وہ ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس پہنچ گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں مخصوص کوٹے کے مطابق ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ نابینا افراد جو کنٹریکٹ اور روزانہ کی اُجرت پر ملازمتیں کر رہے ہیں، اُنہیں بھی مستقل کیا جائے۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔