کراچی: (دنیا نیوز) الاونسز، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے حق میں نرسز الائنس نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا۔ سندھ بھر کی نرسیں سراپا احتجاج ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر کی نرسز پھر سڑکوں پر آگئیں۔ نرسز الائنس نے مطالبات کی منظوری کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر سے نرسیں اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد، ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی فراہمی، طلبا کی تنخواہ میں اضافہ اور دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔
سندھ نرسز الائنس کے اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ 2017 سے مطالبات کی منظوری کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ سندھ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ محکمہ صحت مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔