وفاق سے پیسے نہیں ملے، تعلیم کی بہتری کیلئے کام کیسے کریں، وزیر تعلیم سندھ

Last Updated On 27 April,2019 12:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے پیسے نہ ملنے پر محکمہ تعلیم 140 ارب روپے خسارے کا شکار ہے، سکولوں کی خستہ حال چھتوں کی مرمت اور بوسیدہ فرنیچر کو تبدیل کروانے تک کے بھی پیسے نہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت محکمہ تعلیم میں تبدیلی کیلئے سنجیدہ نہیں، وفاق پیسے نہیں دیتا تو تعلیم کی بہتری کے لئے کام کیسے کریں ؟ سکولوں کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، سکولوں کیلئے فرنیچر خریدنے تک کے پیسے نہیں ؟ نیا پاکستان اس طرح نہیں بنتا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا 65 فیصد ریونیو دینے والا صوبہ جب حق مانگتا ہے تو ہمیں گالیاں پڑتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وفاق نے فنڈز جاری نہیں کیے تو محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہیں نکالنا بھی مشکل ہو جائے گا۔