سیہون: (دنیا نیوز) حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، شام کو مزار کے صحن میں قلندری دھمال ہوگی۔
قلندر کے عرس پر ملک بھر سے آئے زائرین نے واپسی کی تیاری کرلی، جانے سے پہلے آخری بار دیدار کیلئے درگاہ پر حاضری دینے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ عرس کے تینوں دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ملاکھڑ کے مقابلوں میں صوبے بھر سے ماہر پہلوانوں نے حصہ لیا اور خوب زوآزمائی کی۔ مقابلوں کے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی موجود تھی جو پہلوانوں کی زور آزمائی سے محظوظ ہوئے۔
عرس کے آخری روز آج شام کو مزار کے صحن میں قلندری دھمال ہوگی جبکہ رات کو شہباز آڈیٹوریم ہال میں جشن قلندر اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔