کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں نقل مافیا نے انٹر امتحانات کو مذاق بنالیا، کراچی اور شکار پور میں آج بھی پرچے آوٹ ہو گئے۔ پیپرز کی حل شدہ کاپیاں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئیں۔
کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کا کیمسٹری کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا۔ جوابات بھی مختلف گروپس میں وائرل ہوگئے، اندرون سندھ میں بھی نا صرف پرچہ آوٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ طلبہ کھلے عام نقل کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
شکارپور میں فرسٹ ائیر فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، تعلیم دشمن عناصر نے پیپر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، امتحانی مراکز میں امیدوارں کو موبائل فون کے استعمال کی بھی کھلی چھٹی دیدی گئی۔