کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں، حکمرانوں نے غریب مزدوروں سے روٹی ہی چھین لی۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات درپیش ہیں، ہماری پارٹی ہی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے، حکومت نےغریب عوام سے روٹی چھین لی، حکمران مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن گئے۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر امپلائیز اسٹک آپشن اسکیم کا اجراء کیا۔ حکومتِ سندھ کا متفقہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا اجراء بھی بڑا بریک تھرو ہے، محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں علمبردار کا کردار نبھاتے رہیں گے۔