سندھ نرسز الائنس نے صوبے بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیدی

Last Updated On 01 May,2019 09:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ نرسز الائنس نے صوبے بھر کے ہسپتالوں کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ دو مئی سے ایمرجنسی، سی سی یو، او ٹی لیبر روم سمیت تمام وارڈز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے باہر نرسوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ بھر سے آئی نرسوں کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ ہیٹ سٹروک کی وارننگ اور سخت گرمی کے باوجود دھرنے میں نرسز موجود ہیں۔

نرسز الائنس کے رہنما امجد خان اور اعجاز کلیری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مریضوں کو دھرنے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ محکمہ صحت سندھ کی ہٹ دھرمی نے ہمیں دھرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

حکومت سے مطالبہ ہے فی الفور ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں۔ نرسز کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دو مئی سے ایمرجنسی، سی سی یو، او ٹی لیبر روم سمیت تمام وارڈز کا بائیکاٹ کیا جائے۔