انٹر میڈیٹ امتحانات یا مذاق ؟ اسلامی تعلیم کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

Last Updated On 03 May,2019 02:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹرامتحانات مذاق بن گئے، معمول کے مطابق آج بھی اسلامی تعلیم کا پرچہ آوٹ ہو گیا، انٹر بورڈ خاموش تماشائی بنا ہے۔

سندھ بھر میں انٹر امتحانات کے دوران نقل کا رحجان ہے۔ میٹرک کے بعد انٹر میڈیٹ امتحات میں بھی نقل مافیا بے لگام ہے۔ کراچی میں انٹرمیڈیٹ اسلامی تعلیم کا پرچہ 40 منٹ قبل آوٹ ہو گیا، حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

واضح رہے کراچی میں صرف ایک دن کے علاوہ ہر پرچہ وقت سے قبل آوٹ ہوا، پیپر پہلے نقل مافیا کے پاس پہنچتا ہے بعد میں امتحانی مراکز، انٹر بورڈ میں یہ کالی بھیڑیں کون ہیں ؟ انٹر میڈیٹ بورڈ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، معاملے پر محنتی طلبہ اور والدین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔