کراچی: (دنیا نیوز) چائینز قونصلیٹ پر حملے میں شہید اے ایس آئی اشرف کی ماں کے ساتھ پولیس کا توہین آمیز سلوک، سالانہ ایوارڈ شو کی تقریب میں شہید کی والدہ کو کسی نے کرسی بھی نہ دی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بیٹے نے جان نچھاور کر دی، ماں کو بیٹھنے کیلئے کرسی بھی نہ ملی۔ پولیس افسران بھی ایوارڈ شو کی رنگینیوں میں مست رہے۔ شہید اے ایس آئی اشرف کی ماں کو زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانا پڑا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس افسران نے معذرت کا اعلان کر کے جان چھڑا لی۔
ترجمان کراچی پولیس کےمطابق ایوارڈ شو کی آرگنائزنگ کمیٹی شہید کے گھر جا کر معذرت کرے گی۔