لاہور: (دنیانیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر دستخط کر دیئے۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کو بھجوایا گیا تھا۔
پرانے بلدیاتی ادارے قصہ پارینہ بن گئے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے۔ پنجاب حکومت نئے نظام کے تحت ایک سال کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی، اس مدت کے دوران حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرے گی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پر عوامی نمائندے بااختیار ہونگے۔