جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے

Last Updated On 04 May,2019 11:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ رات انہیں طبعیت خراب ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اجمل خان کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد کراچی کی مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی، جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل اور پرچے ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے 40 سال تدریس میں گزارے، تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر اجمل خان نے 2017 میں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔