اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی میرج سکینڈل میں گرفتار 13 چینی باشندوں کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا ،وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے گزشتہ روز اس گینگ کوگرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کر کے جسم فروشی جیسےمکروہ دھندے کیلئے استعمال کیے جانے کے الزام میں گرفتار 13 چینی باشندوں کو ایف ایٹ کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
گرفتار شدگان میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث 13 رکنی گینگ کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔