لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بھائی اور والدہ بھی جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ لاہور کے علاقے انگوری سکیم میں پیش آیا جہاں 6 سالہ ثانیہ اپنے بھائی 10 سالہ غلام عباس کے ساتھ گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ آندھی چلنے کے باعث بجلی کی تار ٹوٹ کر ان پر گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ثانیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ غلام عباس اور اس کی والدہ یاسمین جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ حادثہ ہے۔ جاں بحق بچی کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔