لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کےعلاقے ملت پارک میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
واقعہ ملت پارک میں پیش آیا جہاں وسیم نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیٹی نمرہ اور بیوی زخمی ہوگئی، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نمرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فرانزک ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کر لئے۔