لاہور: ( دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے معاون 11 اداروں اور تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ نے الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوت الارشاد پر بھی پابندی عائد کردی۔
وزارت داخلہ کے مطابق الحمد ٹرسٹ لاہور، فیصل آباد، الفضل فاونڈیشن ٹرسٹ لاہور پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاونڈیشن لاہور بھی پابندی کی زد میں آ گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاونڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔