پاکستانی شہری کی رقم کے بجائے 'حطیم' میں نماز پڑھنے کو ترجیح

Last Updated On 16 May,2019 12:45 pm

مکہ مکرمہ: (روزنامہ دنیا) پاکستانی شہری نے انعامی رقم کے بجائے حطیم میں نماز پڑھنے کو ترجیح دیدی۔

میڈیا کے مطابق مسجد حرام کی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی یقینی بنانے پر پاکستانی شہری کو انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس نے رقم لینے سے انکار کر دیا اور مسجد حرام کی انتظامیہ سے درخواست کی اسے پیسوں کے بجائے حجر اسماعیل (حطیم،جو کعبے کے اندر ہے ) میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

ٹوئٹر پر تیزی سے مقبول ہوتی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے حجر اسماعیل کو پاکستانی شہری کیلئے خالی کروا کر خصوصی طور پر دروازے بند کر دئیے گئے تاکہ وہ عبادت کر سکے۔

واضح رہے حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار ہے جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے، اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔ حطیم شریف کی چوڑائی 30 اِنچ (90 سینٹی میٹر) اور اونچائی 1.5 میٹر (4.9 فُٹ) ہے۔