لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ اعلان کر دیا، پندرہ جون کو فیصل آباد سے آغاز ہوگا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج مظلوم عوام کی مضبوط آواز ہوگا۔ تحریک انصاف عوام دشمن اقدامات چھپانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف غلط رویہ اختیار کر رہی ہے۔