لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالیہ نشان تھی۔ حکومت کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی کوئی موثر افرادی قوت۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی کارکردگی ’’منزل کا پتہ نہیں اور چلا جا رہا ہوں میں ‘‘ کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 9 ماہ تک جن ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش میں لگی رہی ہے۔ ناکامیاں عیاں ہو گئی ہیں۔
حکمرانوں نے قوم کو یقین دلایا تھا وہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر موت کو ترجیح دیں گے تاہم ملک کو قرضوں پر چلایا جا رہا ہے۔