تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا ایک نیا چہرہ ہے: سراج الحق

Last Updated On 27 April,2019 04:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت 9 ماہ میں خود تبدیل ہو گئی۔ حالات میں تبدیلی نہیں لا سکتی۔ تحریک انصاف پی پی پی کا ایک نیا چہرہ ہے۔ پی ٹی آئی اپنے دعوئوں کے برعکس 100 روپے بھی واپس نہیں لا سکی۔

دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایک سیاسی اور معاشی بحران ہے۔ حکومت میں ایک دو نہیں پورا ٹبر ہی نالائق ہے۔ حکمراوں کی وجہ سے ملک کے نظریاتی تشخص کو بھی خطرہ لاحق ہے۔


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا، مکان کے لیے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو آزمایا۔ اچھی معیشت کیلئے نواز شریف کو بھی آزمایا گیا۔ مسافروں کا مجموعہ پی ٹی آئی کو بھی لوگوں نے دیکھ لیا۔