اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آٹھویں کیس میں عبوری ضمانت کرا لی ہے۔
آصف علی زرداری نیب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور سولر پراجیکٹ غیر قانونی ٹھیکہ کیس میں عبوری ضمانت کی استدعا کی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست منظور کرتے ہوئے 5، 5 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
ان کے وکیل فاروق نائیک نے رقم کم کرنے کا کہا تو جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیوں کیش ختم ہو گیا ہے؟ فاروق نائیک نے جواب دیا جی ہاں! بیلنس ختم ہو گیا ہے۔ عدالت نے مچلکوں کی رقم 2، 2 لاکھ روپے کر دی۔