بشکیک: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر لابی میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہم منصب کے ستھ غیر رسمی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام امور مل بیٹھ کر حل کیے جائیں۔
اس پر انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہو جائے، اس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ تو پہلے سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔