اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت چلے گئے، جہاں پر وہ امیر کویت اور کویتی ہم منصب کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وی آئی پی کاؤنٹر کی بجائے عام مسافروں کے ساتھ امیگریشن کروائی، مسافروں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امیرِ کویت کو عمران خان کا خصوصی خط پیش کروں گا، کویتی ہم منصوب سے ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے، ویزہ پالیسی سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پربات ہوگی۔