اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروس مراد سعید نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر پاکستان پوسٹ کی آمدن میں 6 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 8 ارب سے بڑھ کر 14 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے تقریباً 46 ہزار پارسل بھیجے گئے ہیں۔ پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیل کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جلد پوری دنیا میں پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کے منصوبے کا آغاز کررہا ہے جس سے آمدن میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔