لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ریلوے کا کھلا پھاٹک حادثے کا باعث بن گیا، رکشہ سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ریلوے کراسنگ سے گزرنے والا ایک رکشہ اور موٹر سائیکل کراچی سے آنے والی پاک بزنس ٹرین کی زد میں آ گئے جس سے رکشے میں سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں کہ پھاٹک کیوں کھلا رہ گیا۔