صوبہ سندھ کے بعد پنجاب بھی ایڈز کے نرغے میں آ گیا

Last Updated On 27 May,2019 08:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ہزار سے زائد متاثرہ مریضوں میں 120 بچے بھی ایڈز کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد ایڈز کے موذی مرض نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے۔ ضلع گجرات میں بھی ایڈز کے مریضوں کی ہوشربا تعداد سامنے آئی ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر کے مطابق موذی مرض میں ناصرف بڑے بلکہ بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3 سینٹرز قائم ہیں جہاں علاج کیا جاتا ہے۔

ایڈز کا مرض کیسے اور کیوں تیزی سے پھیل رہا ہے؟ محکمہ صحت اس حوالے سے کہیں ہنگامی اقدامات کرتا نظر نہیں آتا۔ خدشہ ہے کہ ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ایڈز کے موذی مرض پر قابو نہ پایا گیا تو 3 سے 5 سال کے دوران حالات ساؤتھ افریقا اور نائجیریا سے قطعی مختلف نہیں ہوں گے۔