کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی ميں اپوزيشن ليڈر فردوس شميم نقوی نے پيپلز پارٹی کی حکومت کو پاپا، پھپو اور پپو پارٹی قرار دیدیا۔ سندھ حکومت کا رويہ نہ بدلنے پرسندھ ميں وفاقی حکومت کو مداخلت کرنے کی دعوت بھی دیدی۔
انصاف ہاؤس ميں ہنگاميی پريس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شميم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی ميں ڈاکو بيٹھے ہيں جو عوام کے بجٹ کا بے دريغ استعمال کر رہے ہيں، وفاق سے شکوے کرنیوالے پہلے سندھ پر توجہ ديں۔
اس موقع پر تحريک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شير زمان کا کہنا تھا کہ حيرت ہوتی ہے جب بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت سے وسائل کا مطالبہ کرتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صرف سپريم کورٹ کا ڈنڈا سمجھتی ہے، عدالتی احکامات پر ہی سرکلر ريلوے بحال کی جا رہی ہے۔ تحريک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاق کا شيڈو بجٹ عوام کے توقعات پر پورا اترے گا۔ سابقہ حکومت کيی غلطيوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی جس کا ازالہ آہستہ آہستہ ہی ہوگا۔