اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے لیے برطانوی ایئرویز کی پروازیں 18 سال بعد بحال، پہلی پرواز 240 مسافروں کو لے کر کل اسلام آباد پہنچے گی۔
برطانوی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 18 سال کی طویل مدت کے بعد اپنے آپریشنز بحال کر دیئے ہیں۔ پہلی پرواز کل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب 240 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ائرپورٹ پر اترے گی۔
بعد میں یہی پرواز دن گیارہ بجے واپس لندن کے لیے روانہ ہو گی۔ موسم سرما کے فلائٹ شیڈول کے مطابق برٹش ائرویز کی پروازیں ہیتھرو سے اسلام آباد ہفتہ میں تین بار آیا جایا کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اقدار، سیاحت اور تجارتی مواقع بڑھیں گے۔