ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے ہسپتال میں 8 بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا، ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاکٹروں اور عملے کے بیانات قلمبند کر لئے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی اور طبی عملے کے بیانات کو ریکارڈ کر لیا گیا۔ اس دوران بچوں کی اموات کے متعلق انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم جلد رپورٹ تیار کرلے گی، اڑتالیس گھنٹے میں حکام کو انکوائری کی تفصیل سے آگاہ کر دیا جائے گا۔انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ میں بائیومیڈیکل انجینئر لقمان تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔