لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں علاج کرانا پسند نہیں کرتے اور صرف حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
لندن میں یو کے پی سی سی آئی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ 2013ء کی الیکشن مہم کے دوران عمران خان جب کنٹینر سے گرے تو سارا علاج پاکستان میں کرایا۔ جون سے پاکستان کی معیشیت میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہوں۔ اوورسیز انویسٹرز پاکستان آئیں اور ہماری رہنمائی کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہی پاکستان کو بدلنا ہے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو شعور دیا اور عوام کو انکے حقوق کے بارے میں بتایا۔ ملکی مسائل کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں گے۔