'غریب قیدیوں کی رہائی، وزیراعظم نے 820 خاندانوں کو عید کا تحفہ دیا'

Last Updated On 04 June,2019 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب قیدیوں کی رہائی، وزیراعظم نے 820 خاندانوں کوعید کا تحفہ دیا، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ ادا نہ کرنے کی استطاعت پر قیدیوں کو عقوبت سے نجات دلانا اسلام کے احکامات پر عمل ہے۔

 یاد رہے عید الفطر کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ وہ قیدی ہیں جو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کی مد میں ادا کئے۔

Advertisement