اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےاوآئی سی سربراہ اجلاس سےتاریخی خطاب کیا، کشمیرپردوٹوک موقف اپنایا اور فلسطین کےوکیل بن کرابھرے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی، وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا جس میں فلسین کے مسئلے کاواحد حل دو ریاستی سمجھوتہ قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019
معاون خصوصی نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کو بھی موثر انداز میں پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی سے ملانے کی مخالفت کی۔ وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔
وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019