لاہور: (دنیا نیوز) عید الفطر کے تیسرے روز بھارت نے 6 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق رہا کیئے جانے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ رہا کیئے جانے والوں میں نواب خان، شاہجہاں، عامر، عذرا بی بی شامل ہیں۔
رہائی پانے والوں میں عشرت بی بی اور ننھی شائستہ بھی شامل ہے۔ رہائی پانے والوں کو ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھارتی جیل میں قید تھے۔