سیاحوں نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رُخ کر لیا

Last Updated On 07 June,2019 07:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کام کر گئی، ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رُخ کر لیا۔

ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاوسز میں عید کے دنوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل کی گئی، کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پر خوبصورت رہائش کی سہولت مل گئی، شہری 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ زبردست سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے شکر گزار ہیں، سیاحت کا شوق اب جیب پر بھاری نہیں پڑ رہا۔

دوسری طرف سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاوسز پر سرکاری خرچ ختم آمدن ملنا شروع ہو گئی۔ عید کے 3 دنوں میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا منافع ملا، باقی پورے مہینے کی 90 فیصد ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہو گئی،

اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع ریسٹ ہاوسز سے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔